راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)ضلع راولپنڈی میں دالوں اور چاول کی سرکاری قیمت میں اضافہ کردیا گیا ۔دالوں میں دس سے تیس روپے جبکہ چاول کی قیمت میں پانچ روپے کلو تک اضافہ کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس کے بعد ضلع راولپنڈی میں ماہ رواں کیلئے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن کیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق چکی کا آٹا 58روپے کلو،جبکہ ملوں کا آٹا(تھیلے) حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر فروخت ہوگا۔ ویجیٹیبل آئل پیکٹ پر پرنٹٹڈ قیمت پر بیچا جائے گا۔ دال چنا موٹی 155 سے 157روپے کلو،دال چنا باریک 140 سے 142روپے ،سفید چنا میڈیم 200سے 202، سفید چنا باریک 186سے 187روپے، دال مونگ دھلی ہوئی 155سے157،دال مسور موٹی 200سے 202روپے، دال مسور باریک 220سے222، دال ماش باریک 260سے 262،دال ماش دھلی ہوئی 2860سے 282، سپرباسمتی چاول 140 سے 142روپے، اری چاول 70سے 72روپے فی کلو کے حساب سے مقرر کئے گئے۔ کھلا دودھ 110سے 130 روپے لٹر،دہی 140،چھوٹا گوشت 1200 روپے کلو،بڑا گوشت 600روپے کلو، تندوری روٹی 100 گرام 10 روپے اور نان 120گرام 13 روپے ہو گا ۔راولپنڈی اور گوجرخان کے لئے ایک نرخ رکھے گئے ہیں۔کلر سیداں،کہوٹہ اور ٹیکسلا کو دوسری کیٹگری جبکہ مری ، کوٹلی ستیاں کو تیسری کیٹگری میں رکھا گیا ہے اور ایک ایک روپے کا نرخوں میں فرق ڈالا گیا ہے۔