• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کو پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 58 رنز درکار

ایشیز سریز کے برسبین میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا کی پوری ٹیم 425 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ٹریوس ہیڈ 152 رنز بناکر نمایاں رہے۔

برسبین ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 425 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ کی جانب سے اولے رابنسن اور مارک ووڈ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرس ووکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلش ٹیم نے 278 رنز کے خسارے میں جانے کے بعد اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اس کے اوپنرز 61 رنز پر پویلین پہنچ گئے۔

روری برنس 13 اور حسیب حمید 27 ، 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ایسے میں تیسری وکٹ پر میزبان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا۔

کپتان جو روٹ اور ڈیوڈ ملان نے 159 رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر ٹیم کا اسکور 220 تک پہنچا دیا ہے، روٹ 86 اور ملان 80 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں ۔

انگلینڈ کو پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 58 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی ابھی 8 وکٹیں باقی ہیں اور ٹیسٹ میچ میں مزید دو دن کا کھیل ہونا ہے۔

تازہ ترین