• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو کے بیٹے کی ’وکٹری فنگر‘ والی تصویر وائرل

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے بیٹے کی ’وکٹری فنگر‘ والی تصویر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود بختاور بھٹو کے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کے آفیشل اکاؤنٹ پر اُن کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔


تصویر میں میر حاکم کا چہرہ نظر نہیں آرہا لیکن اُن کا ہاتھ نظر آرہا ہے اور وہ اپنی اُنگلیوں سے ’وکٹری‘ کا اشارہ دے رہے ہیں۔

میر حاکم کی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’میں دو ماہ کا ہوگیا ہوں اور میری پہلی ویکسینیشن ہوگئی ہے۔‘

اُن کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت رواں سال اکتوبر کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی جس کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہیں۔ 

تازہ ترین