کم نشاستہ والی غذائیں کچھ لوگوں میں کولیسٹرول کی سطح بڑھا سکتی ہیں، تحقیق
کم نشاستہ والی والی غذائیں حالیہ برسوں میں تیزی سے مقبول ہوئیں اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ خون میں شوگر کی سطح اور وزن کو کم رکھنے کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کے خطرے کو بھی کم کرتی ہیں۔ لیکن ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ غذا کچھ لوگوں میں کولیسٹرول کی سطح کو بہت زیادہ بڑھا سکتی ہے، جس سے امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔