ملتان (سٹاف رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نےقومی تعمیر نو کے محکوموں کو ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کا الٹی میٹم دیتے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ملتان ڈویژن کے انفراسٹرکچر کی بہتری پر ذاتی نظر ہے۔مالی سال کے اختتام سے قبل سکیمیں مکمل نہ کرنے والے افسران احتساب کیلئے تیار رہیں۔ ڈویژن کی ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سکیموں کی کوالٹی انسپکشن کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ وہ از خود بھی سکیموں کا دورہ کریں گے۔ناقص کام کی صورت میں اینٹی کرپشن ٹیکنیل ٹیم سے جانچ کروائی جائے گی۔ منصوبے کی تکمیل میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔