پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ خود کو این آر او دے چکے ہیں، کوئی آپ سے بات کرنے کا خواہش مند نہیں ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آپ بتائیں آج دنیا میں کون ہمارے ساتھ کھڑا ہے؟، آپ جھوٹ اور کردار کشی کے ذریعے اپنی سیاست چلارہے ہیں، آپ احتساب سے بچنے کے لئے خود کو این آر او دے رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نے قبل از وقت الیکشن کے جلسے شروع کردیے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نوجوان روزگار، مزدور جینے کا حق، کسان کھاد مانگ رہاہے، آپ نے معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجادی آپ ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔