کراچی( اسٹاف رپو رٹر) ملائیشیا نے اپنے چار ہاکی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی سے اپنی ٹیم دستبردار کرلی ہے ،جس کی وجہ سے پیر سے ڈھاکا میں شروع ہونے والے ایونٹ میں اب پانچ ٹیمیں میزبان بھارت، پاکستان، جنوبی کوریا، بنگلہ دیش اور ایشین گیمز چیمپئن جاپان کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ ایونٹ کے شیڈول مقابلوں میں بھی تبدیلی کردی گئی ہے،ملائیشیا نے چار کھلاڑیوں کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اپنی پوری ٹیم کو قرنطینہ میں بھیج دیا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم نے ہفتے کو ڈھا کا میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ،کوچز سیگفرائیڈایکمین اور خواجہ جنید نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی نگرانی کی، سیشن میں شارٹ کارنر اور کھیل کی حکمت عملی کی ریہرسل کی گئی، کھلاڑی مکمل طور پر فٹ دکھائی دئیے۔