• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے رشتہ دار بھرتی کرنے کے الزامات مسترد، سپریم کورٹ میں جواب جمع

کراچی(صباح نیوز) سپریم کورٹ پاکستان میں سندھ ہائیکورٹ کی ماتحت عدلیہ میں بھرتیوں کیخلاف کیس میں جواب جمع کرا دیا گیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے رشتہ دار بھرتی کرنے کے الزامات کو مسترد کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ میں جواب رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جمع کرایا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 6کلرکوں کا سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے کوئی خونی رشتہ نہیں، ایک کلرک آصف علی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا سسرالی رشتہ دار ہے جو خالصتا میرٹ پر تعینات ہوا، آصف علی کو عمر میں چھوٹ ڈسٹرکٹ جج کی سفارشات پر باصلاحیت ہونے کی وجہ سے ملی۔سندھ ہائیکورٹ کے سپریم کورٹ میں جواب میں مزید بتایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ میں کل 516 بھرتیوں میں سے 116کو عمر میں چھوٹ دی گئی، عمر کی حد میں چھوٹ 25 اسٹینو گرافرز اور 95کلرکس کو ملی، ایک ڈیٹا کوڈر، 3ٹیکنیشنز، 8کمپیوٹر آپریٹرز اور ایک ڈیٹا انٹری آپریٹر کو بھی عمر کی حد میں چھوٹ ملی جبکہ بھرتیوں کیلئے کل 2761امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق عمر کی حد میں چھوٹ متعلقہ ڈسٹرکٹ ججز کی سفارشات پر متعلقہ ملازمین کے کام کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی۔

تازہ ترین