کینیڈین محکمۂ امیگریشن نے 30 ہزار افراد کو اسائلم کے لیے نااہل قرار دے کر ملک فوری چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین محکمۂ امیگریشن نے 9 ہزار بھارتیوں سمیت 30 ہزار افراد کو اسائلم کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
بھارتی جریدے کے مطابق کینیڈین محکمۂ امیگریشن نے متعلقہ افراد میں سے کچھ کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
کینیڈا میں ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد پناہ کے متلاشی دیگر بھارتی شہری بھی اس نئے قانون سے متاثر ہوں گے۔