• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، امریکا مذاکرات پر سرمایہ کاروں کی توجہ مرکوز، کامیابی کی امید لگالی

سرمایہ کاروں نے ایران اور امریکا مذاکرات پر توجہ مرکوز کرلی اور کامیابی کی امیدیں لگالیں۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم ہوگئیں، برینٹ خام تیل 95 ڈالر فی بیرل، ڈبلیو ٹی آئی کی 85 ڈالر فی بیرل میں فروخت جاری ہے۔

دوسری طرف یورپی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی آگئی ہے، کورین کاسپی 2.72 فیصد ،جاپان کی نکئی، ہانگ کانگ ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹا ک ایکسچینج ہنڈریڈ انڈیکس 2 ہزار 152 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 74 ہزار 349 پوائنٹس تک دیکھا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید