• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے اسکولوں میں بچوں کیلئے اسمارٹ فونز پر پابندی لگانے کا فیصلہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بچوں کو موبائل فونز کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے حکومت نے انگلینڈ کے اسکولوں میں اسمارٹ فونز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

برطانوی وزیرِ تعلیم بیرونس جیکی اسمتھ نے لارڈز میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چلڈرنز ویل بینگ اینڈ اسکولز بل میں ترمیم پیش کرے گی۔

محکمۂ تعلیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے اسکولوں کے اس عمل کو قانونی حیثیت ملے گی جس پر وہ پہلے ہی عمل کر رہے ہیں۔

ایجوکیشن سیکریٹری بریجٹ فلپس رواں برس کے آغاز میں طلبہ کو اسکولوں میں تمام دن موبائل فون سے دور رکھنے کی ہدایت دے چکی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنزرویٹو ایجوکیشن سیکریٹری لورا ٹراٹ نے ترمیم کو شاندار قرار دیا ہے، حکومت نے اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی کی ترمیم سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں 2024ء سے نئی ہدایات کے بعد ہیڈ ٹیچرز اسکولوں میں فون پر پابندی لگا سکتے ہیں جبکہ ویلز میں کوئی پابندی نہیں تاہم ہیڈ ٹیچرز کو فون پر پابندی لگانے کا اختیار حاصل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید