• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سید یوسف رضا گیلانی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین اور ایپکا کے مرکزی رہنما راؤ قیوم شاہین نے سابق وزیراعظم وسینٹ میں قائد حزب اختلاف مخدوم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ۔محمد اشرف قریشی نے مخدوم سید یوسف رضا گیلانی سے سندھ سمیت ملک بھر میں عوامی حقوق کی حفاظت اور مسائل حل کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور جنوبی پنجاب میں صوبے کے قیام کی تحریک کے حوالے سے آگاہ کیا ۔مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہم عوام کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔دریں اثنا یوسف رضا گیلانی سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ،خواجہ محمود، پیر منظور شاہ نے گیلانی ہاؤس میں مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے اظہار تعزیت کیا۔
تازہ ترین