• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق دوگوادر تحریک کے مطالبات تسلیم کیے جائیں‘جمعیت اہلحدیث

کوئٹہ ( پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے صوبائی نائب امیر مولانا عصمت اللہ سالم ضلعی امیرمولانا زکریا ذاکر جنرل سیکرٹری مولاناحزب اللہ عثمانی مولانا حافظ مسعود احمد پانیزئی مفتی سمیع اللہ مفتی سعداللہ ترین مولاناعطامحمد کاکڑ ودیگرنے کہاہے کہ گوادر کو حق دو تحریک کے تمام مطالبات جائز ہیں جن کی مکمل حمایت کرتے ہیں حکومت مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے عملدرآمد یقینی بنائے گوادر کے مزدور ‘بوڑھے جوان خواتین اوربچے 29دن سے سراپااحتجاج ہیں صبر وعزم کے ساتھ طویل احتجاج پر اہل گوادر داد کے مستحق ہے رہنمائوںنے کہا کہ خطے کی ترقی اورخوشحالی سی پیک سے منسلک ہے بدقسمتی سے اس کے مرکز گوادر کے لوگ آج بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں تودوسری ماہی گیروں کو بے روزگار کردیاگیا ہے قدم قدم پر تلاشی کے نام پر لوگوں کی تذلیل معمول ہے مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں عوام کامتحدہوکراحتجاج کرنا خوش آئند ہے ۔
تازہ ترین