اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان تمام مسائل سے سرخرو ہو کر نکلیں گے، انہیں کسی سے کوئی خطرہ نہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا میں اپوزیشن لیڈر وطن واپس آتے ہیں، یہ لوگ باہر جانا چاہتے ہیں، بھگوڑے صورتحال کا سامنا کرنے کی بجائے بھاگ جاتے ہیں۔