• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چودھویں عالمی اردو کانفرنس ختم، انور مقصود نے شرکاء کے دل موہ لیے


کراچی میں چودھویں عالمی اردو کانفرنس کے چوتھے اور آخری روز 18 سیشن ہوئے جن میں ادب، صحافت، اردو تنقید، معاصر منظر نامہ، ثقافت، سندھ اور پشتو زبان کی چاشنی بکھیری گئی۔

چوتھے دن اردو ادب اور غزل کی نئی تشکیلات، پاکستانی معیشت کے 75 سال، پاکستانی عورت اور سماج جیسے موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس دوران پاکستانی صحافت کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی پختون اور سندھی زبان و ادب پر بھی مقررین نے سیر حاصل گفتگو کی۔

کانفرنس میں معروف مصنف مستنصر حسین تارڑ سے خصوصی نشست رکھی گئی، خواجہ معین الدین کی یاد میں بھی نشست منعقد کی گئی۔

معروف مصنف انور مقصود نے اپنی منفرد تحریر سے شرکا کے دل موہ لیے۔

چودھویں عالمی اردو کانفرنس کے اختتام میں قرارداد پیش کیں گئیں جبکہ اختتامی سیشن میں رقص اور قوالی بھی پیش کی گئی۔

تازہ ترین