• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل فٹ بال میچ کیلئے چلی کے کھلاڑی پرجوش

Chiles Footballers Ready To Break Record Eagerly Waiting
دنیا کاسب سے طویل فٹ بال میچ کھیل کر عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے چلی کے کھلاڑی انتہائی پرجوش ہیں، ریکارڈ بنانے کیلئے 3 ہزار کھلاڑی ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں سب سے طویل فٹ بال میچ کھیل کر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ،جس کیلئے 3 ہزار شرکا حصہ لے رہیں،جبکہ یہ میچ 120 گھنٹے تک کھیلا جائے گا۔

چلی کو امید ہے کہ وہ برطانیہ کا 105 گھنٹے کا ریکارڈ توڑ دیں گے ، ریکارڈ بنانے کی یہ کوشش 22 مئی کو مکمل ہوگی۔
تازہ ترین