گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)7سالہ بچی (الف)سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم حمزہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ایک فیکٹری کے ساتھ ملحقہ واش روم میں پہلے سے موجود تھا جب بچی اندر آئی تو اس نے دروازہ بند کر کے اس کے ساتھ زیادتی کی اوراسے قتل کی دھمکیاں دیں،پولیس نے بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔