• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست میں شریف خاندان اور درباریوں کی جگہ نہیں، شہباز گل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں شریف خاندان اور ان کے درباریوں کی کوئی جگہ نہیں ۔ تین دہائیوں تک ملک پر مسلط رہنے والے اپنا بویا کاٹ رہے ہیںجبکہ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورکا کہنا ہے کہ شریف خاندان اور ان کے حواری منی لانڈرنگ ، کک بیکس اور خرید و فروخت کی سیاست کا سب سے بڑا مافیا ہے اور اس مافیا کے سرغنہ نواز شریف اور شہبازشریف ہیں -دونوں بھائیوں نے ملکر منی لانڈرنگ کے ایسے چراغ جلائے جس نے پورے شریف خاندان کو ’’جلا بخشی‘‘-بلاامتیاز احتساب سے شریف خاندان اور ان کے ترجمانوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ اتوار کو مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مریم اورنگزیب پروپیگنڈے کی بجائے آقاؤں کی کرپشن کا حساب دیں اور بتائیں کہ اربوں کی کرپشن کرکے دوائی لینے بیرون ملک جانے والے کب واپس آرہے ہیں۔

تازہ ترین