• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کا نوجوان بھیک نہیں اپنا حق مانگ رہا ہے،سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے بلوچستان کا نوجوان بھیک نہیں اپنا حق مانگ رہا ہے، حکمرانوں کو خبردار کرتا ہوں کہ اگر وہ کسی اور سانحہ کو دہرانا نہیں چاہتے تو صوبہ کے عوام کے مطالبات تسلیم کریں۔ پاکستانی پاسپورٹ کی عزت نہیں رہی،مہنگائی ، بے روزگاری ، کرپشن اس حکومت کے ٹریڈمارکس ، حکمران جان لیں کہ اگر گوادر مظاہرین کے خلاف لاٹھی گولی کا استعمال کیا تو پورے ملک گوادر بنا دیں گے۔ پی ٹی آئی والے نااہل ہیں، مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت نہیں۔ سالوں سے خیبرپختونخواہ پرمسلط حکمران جماعت نے صوبہ کے تمام اداروں اور انفراسٹرکچر کا بیڑہ غرق کردیا۔ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ صوبہ میں تین سو ڈیم بنائے ، مجھے دس کے نام بتادیں تو سچ تسلیم کرلوں۔ پشاور بی آر ٹی منصوبہ کو تین سال لٹکا کر شہر کے رہائشیوںکو مریض بنادیا۔ پشاور کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ میئر کے لیے جماعت اسلامی کے رہنما بحراللہ کا انتخاب کریں۔

تازہ ترین