• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید صفدر نے اپنی مایوں پر چائے بسکٹ کھایا؟

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر)  محمد صفدر اعوان کے بیٹے جنید صفدر کی اپنی مایوں کی تقریب میں چائے بسکٹ کھاتے ہوئے تصویر وائرل ہوگئی۔

لندن میں نکاح ہونے کے بعد اب پاکستان میں جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، اس ضمن میں گزشتہ روز اُن کی مایوں اور مہندی کی تقاریب منعقد کی گئی تھیں۔

جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ عائشہ سیف الرحمان کی مایوں اور مہندی کی تقاریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

انہی وائرل تصاویر میں سے ایک تصویر جنید صفدر کی بھی ہے جس میں وہ اپنی مایوں کی تقریب کے دوران چائے بسکٹ کھا رہے ہیں۔


تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر اسٹیج پر اپنی اہلیہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور اُن کے ایک ہاتھ میں چائے کا کپ ہے جبکہ دوسرے ہاتھ میں بسکٹ ہے۔

سوشل میڈیا صارفین جنید صفدر کی اس تصویر کو کیوٹ قرار دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، شادی سے قبل قوالی نائٹ میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کی گائیکی کے بھی خوب چرچے ہوئے تھے۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے بیٹے کی شادی کے موقع پر سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔ کچھ دن پہلے بھی شادی کی تقریب میں مریم نواز نے گانا گایا تھا۔

تازہ ترین