• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حسینہ ہرناز سندھو مس یونیورس بن گئیں

بھارت نے تیسری بار مس یونیورس کا ٹائٹل جیت لیا، بھارت سے تعلق رکھنے والی حسینہ ہرناز سندھو نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والی حسینہ ہرناز سندھو نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیت کر 21 سال بعد ایک بار پھر بھارت کے نام یہ اعزاز کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 70ویں مس یونیورس مقابلے میں بھارت کی ہرناز سندھو نے پیراگوئے اورجنوبی افریقا کی امیدواروں کو شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ٹائٹل جیتنے کے موقع پر مِس یونیورس ہرناز سندھو نے نوجوان خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آج کے نوجوانوں پر سب سے بڑا دباؤ خود پر یقین کرنا ہے، یہ جاننا کہ آپ منفرد ہیں اور یہی چیز آپ کو خوبصورت بناتی ہے۔ دوسروں سے اپنا موازنہ کرنا بند کریں اور آئیے مزید اہم چیزوں کے بارے میں بات کریں جو دنیا بھر میں ہو رہی ہیں۔‘

مِس یونیورس ہرناز سندھو نے کہا کہ ’یہ وہی ہے جسے آپ کو سمجھنے کی ضرورت ہے، باہر آؤ، اپنے لیے بولو کیونکہ آپ اپنی زندگی کے رہنما ہیں، آپ اپنی آواز ہیں، مجھے خود پر یقین تھا اور اسی لیے میں آج یہاں کھڑی ہوں۔‘

واضح رہے کہ ہرناز سندھو سے پہلے دو بھارتی اداکاراؤں نے مِس یونیورس کا خطاب جیتا ، اداکارہ سشمیتا سین نے 1994ء میں اور لارا دتہ نے 2000 میں مِس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

مِس یونیورس ہرناز سندھو کی تصاویر پر ایک نظر ڈالیں:

تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی


تازہ ترین