• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 کروڑ افراد کو بینکاری نظام میں لانے کا ہدف ہے، رضا باقر


گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) رضا باقر نے کہا ہے کہ 5 کروڑ افراد کو بینکاری نظام میں لانے کا ہدف ہے۔

آسان موبائل اکاؤنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں رضا باقر نے کہا کہ 13خدمات مہیا کرنے والے بینکوں کو ایم او یو سائن کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ آسان موبائل اکاؤنٹ بہت ہی آسان طریقہ ہے، اداروں کا خاص طور سے شکر یہ ادا کرتا ہوں، ان کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

گورنر ایس بی پی نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ بینکاری نظام میں 5 کروڑ افراد کو لانا ہے۔

تازہ ترین