• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام سندھ بلدیاتی نظام کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا کرینگے، بلاول بھٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام سندھ کے بلدیاتی نظام کو کالا کہنے والوں کا منہ کالا کریں گے، لوکل باڈیز الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، اب نہ پتنگ چلے گی نہ بلا، صرف تیر چلے گا.

مصطفیٰ کمال ہو یا وسیم اختر ہو، انہوں نے شہر کا امن تباہ کیا ، جب سے پیدا ہوا تب سے دیکھا کہ یہ دہشت گردی کرتے تھے، بانی متحدہ کی سیاست اب نہیں چلے گی ، اگر لسانی سیاست کرو گے تو ہم وہ کریں گے کہ تم اید کرو گے.

پاکستان مخالف نعرے لگانے والے پیپلزپارٹی کو لیکچر دینے والے کون ہوتے ہیں؟خان صاحب کا ہیلتھ کارڈ ایک دن کووڈ اورہارٹ سرجری کا خرچہ نہیں اُ ٹھاسکتا، ہم ہیلتھ کارڈ کومسترد کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلاول ہاؤس کراچی میں بلدیاتی نظام پرایک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین