کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب اور ایران کے درمیان اردن کے دارالحکومت عمان میں سکیورٹی مذاکرات ہوئے ہیں ۔اردن کی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی میزبانی اردن میں عرب انسٹی ٹیوٹ فار سکیورٹی اسٹڈیز نے کی، مذاکرات میں دونوں ممالک کے ماہرین نے شرکت کی تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ، انسٹی ٹیوٹ کے سیکرٹری جنرل ایمن خلیل نے بتایا کہ مذاکرات باہمی احترام کے ماحول میں ہوئے ۔ ایک سینئر ایرانی سفارتکار نے برطانوی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ان مذاکرات میں ایران کا کوئی سرکاری عہدیدار موجود نہیں تھا ۔ سفارتکار کے مطابق یہ سرکاری سطح کے مذاکرات نہیں تھے ۔