• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران سرحد پر چیک پوسٹ پر حملہ، لانس نائیک شہید


پاکستان اور ایران کی سرحد پر عبدوئی سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں لانس نائیک ظہیر احمد شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد سے فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ظہیر احمد جرات مندی سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر کی امن، استحکام اور بلوچستان کی ترقی کو متاثر کرنےوالی کارروائیوں کو شکست دینے کیلئے سیکیورٹی فورسز پر عزم ہیں

تازہ ترین