• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سیالکوٹ : 18ملزمان کو فارنزک لیب پہنچا دیا گیا


سانحہ سیالکوٹ میں ملوث مزید 18ملزمان کو فارنزک لیب پہنچادیا گیا، جہاں پر ملزمان کا فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ ہوگا۔

پولیس کے مطابق فارنزک لیب میں سی سی ٹی وی ویڈیوز اور موبائل فوٹیجز سے ملزمان کے چہرے میچ کیے جائیں گے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے قبل 34 ملزمان کو فارنزک لیب لایا گیا تھا، ملزمان نے سری لنکن شہری پریانتھا کو قتل کیا تھا۔

ملزمان کو سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان میں زاہد، سعید، اصغر، قاسم، جواد، حسنین، فیصل، ضیغم، ابوبکر، ہارون، ابو طلحہ، آصف، زین اور غلام غوث شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔

تازہ ترین