• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جنوبی پنجاب کے شہر بہاولنگر میں فقیر والی کے رہائشی علاقے میں گھومنے والے لنگور کی شرارتوں سے مکین خوف زدہ و پریشان ہو گئے۔

آوارہ لنگور 2 دن سے بہاولنگر کے گھروں کی چھتوں اور ٹنکیوں پر گشت کرتا نظر آ رہا ہے۔

شہریوں کی جانب سے کی گئی مذکورہ لنگور کو پکڑنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔

اہلِ علاقہ کے مطابق لنگور سے گھروں میں خواتین اور بچے خوفزدہ ہیں، بچوں نے لنگور کے ڈر سے گھروں سے نکلنا چھوڑ دیا ہے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ لنگور کو پکڑنے کے لیے محکمۂ وائلڈ لائف کے عملے کو طلب کر لیا گیا ہے، لنگور کہاں سے آیا ہے اس بات کا پتہ نہیں چل پا رہا۔

تازہ ترین