• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے کے گِرنے کے لمحے کو سب نے انجوائے کیا، شازیہ منظور

گلوکارہ شازیہ منظور کا کہنا ہے کہ نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کے ریمپ پر گِرنے کے لمحے کو سب نے انجوائے کیا۔

شازیہ منظور نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ علیزے نے عروسی لباس زیب تن کر رکھا تھا، جب ہم واپس مڑے تو اس کا پاؤں پھسل گیا اور میں نے اسے اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ پرفارمنس چل رہی تھی لیکن وہ لمحہ لوگوں نے انجوائے کیا۔

خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں برائیڈل کاٹیور فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں پاکستانی ماڈلز سمیت اداکاراؤں نے اپنے حُسن کے جلوے بکھیرے اور خوب تعریفیں وصول کیں۔

اسی دوران ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا جس میں علیزے شاہ کچھ غلط فہمی کی وجہ سے ریمپ پر گِر گئیں۔

گزشتہ روز علیزے شاہ نے ریمپ پر گِرنے کے واقعے کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، علیزے شاہ نے اس پر مؤقف اختیار کیا کہ وہ رات جذبات سے بھری ایک رولر کوسٹر تھی۔

اداکارہ نے گِرنے کے واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس رات ایک غلط فہمی کی وجہ سے میں پھسل بھی گئی تھی۔

تازہ ترین