سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) بہاولپور کے زیراہتمام بھاولپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں فل اسکیل ایمرجنسی ایکسر سائز 2021 کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایئرکرافٹ حادثے کی صورت میں امدادی کارروائیوں کے لئے فرضی مشق کی گئی۔
اس موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاک فوج، ریسکیو 1122، ایدھی، محکمہ صحت، سی ایم ایچ، بہاول وکٹوریہ اسپتال، صادق عباسی اسپتال، آرمی ایوی ایشن، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں نے اس فرضی مشق میں شرکت کی۔
اس موقع پر متعلقہ تمام محکموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار عملی مظاہرہ کیا۔
قبل ازیں چیف آپریٹنگ آفیسر و ایئر پورٹ منیجر اظہر فاروق نے بریفنگ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کے اشتراک سے ممکنہ حادثہ کی صورت میں ریسکیو آپریشن کا عملی مظاہرہ اور اس کی تفصیلات کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس مشق میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے سینیئر افسران، ایم ڈی چولستان، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی، انچارج ریسکیو 1122، اسٹیشن منیجر پی آئی اے، آفیسر کمانڈنگ اے ایس ایف، پولیس اور اسپتال انتظامیہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
تمام حاضرین نے اداروں کی بہترین کارکردگی کو ۔
علاوہ ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی بہاولپور کے تمام شعبوں کے انچارج صاحبان نے اس مشق کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔