• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم پی اے سی ارکان کی بیوروکریسی سے متعلق شکایات کابینہ میں لے آئے، ذرائع

وزیراعظم عمران خان سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) ممبران نے ملاقات کی اور بیورو کریسی کی شکایات کیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پی اے سی ممبران کی بیوروکریسی سے متعلق شکایات کا معاملہ کابینہ میں لے آئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران بیورو کریسی سے متعلق پی اے سی ارکان کی شکایات پر کابینہ کے ارکان برہم ہوگئے۔

ارکان نےکہا کہ بیوروکریسی ڈپارٹمنٹل اجلاسوں میں سابقہ حکومت کی مالی بےضابطگیوں کے پیراز سیٹل کردیتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ارکان نے کہا کہ سیکریٹریز کمیٹی میں ماضی کی حکومتوں کے منصوبوں کے خلاف آڈٹ پیراز کا دفاع کررہے ہیں۔

کابینہ ارکان نے کہا کہ آڈٹ پیراز کے دفاع کے باعث سابقہ حکومتوں کی بدعنوانی کے خلاف کارروائی نہیں ہورہی ہے۔

کابینہ ارکان نے تجویز دی کہ پی اے سی اجلاس میں متعلقہ وزراء کو شریک ہونے کی ہدایت کی جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران  خان نے اے جی پی آر فنانشل آڈٹ کے لیے پیرامیٹرز طے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے پیرامیٹرز کی تشکیل کے لیے مشیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں معاون خصوصی تخفیف غربت، سیکریٹری کابینہ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری قانون شامل ہیں، کمیٹی بامعنی اور شفاف احتساب کے لیے لائحہ عمل بنائے گی۔

تازہ ترین