اسلام آباد(نمائندہ جنگ)بلوچستان میں پاک ایران سرحد کیساتھ سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہو گیا، دہشت گردوں نے عبدوئی سیکٹرمیں چوکی کونشانہ بنایا، فورسزنے بھرپورجواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ایک گروہ نے بلوچستان کے عبدوئی سیکٹر میں پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک ظہیر احمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں فرار ہوتے ہوئے دہشتگردوں کو بھی نقصان پہنچا۔آئی ایس پی آرنےکہاہےکہ سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کی جانب سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ایسی کارروائیوں کو شکست دینے کیلئےپرعزم ہیں۔