• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 4 جنوری تک

کراچی(اسٹاف رپورٹر‘ایجنسیاں)اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنے کی تجویز پر ‏وفاق اور صوبے متفق ہو گئے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ محکمہ تعلیم کے وفاقی اور ‏صوبائی سیکریٹریز کی منگل کو ملاقات ہوئی جس میں موسم سرما کی چھٹیاں 25دسمبر سے4جنوری تک کی تجویز پر اتفاق ہوا ہے تاہم ‏چھٹیوں کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سےجاری کیا جائےگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تعطیلات کا حتمی فیصلہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں کیاجائیگا ۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت چھٹیوں کا معاملہ صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی میں پیش کرے گی۔ قبل ازیں وفاقی سیکریٹری ایجوکیشن ناہید درانی کی زیر صدارت بین الصوبائی سیکرٹری ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد ہوا‘ اسکولوںمیں موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئیں، حتمی اتفاق رائے کے لئے فیصلہ (آج)بدھ کو این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین