• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودگی میں لاہور نے اپنی پوزیشن نہ کھوئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

دنیا بھر میں لاہور نے آلودگی کے اعتبار سے اپنی پوزیشن پہلے نمبر پر برقرار رکھی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا انتہائی آلودہ ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 358 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ فضائی آلودہ شہروں کی فہرست میں ویتنام کا دارالحکومت ہنوئی 208 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اور بھارتی دارالحکومت دہلی 202 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے جاری کردہ اعداد و شمار
ایئر کوالٹی انڈیکس کے جاری کردہ اعداد و شمار

ایئر کوالٹی انڈیکس کی پاکستان کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی کے مطابق فیصل آباد 477 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

اس فہرست میں لاہور دوسرےاور گوجرانوالہ 332 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

تازہ ترین