• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان جوہری سائٹ پر متاثرہ کیمرے تبدیل کرنے پر معاہدہ

تہران (اے ایف پی) ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان جوہری سائٹ پر متاثرہ کیمرے تبدیل کرنے پر معاہدہ ہوگیا ہے۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے پر ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ اور ڈی جی، آئی اے ای اے نے دستخط کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان جوہری سائٹ کے متاثرہ کیمروں کی تبدیلی پر معاہدہ ہوگیا ہے۔ ویانا کی عالمی اٹامک توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کیمروں کی تبدیلی کی درخواست کی تھی جو ایران کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے جون میں ہونے والے حملوں کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔

تازہ ترین