• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی، بیگم اختر رخسانہ میموریل اسپتال کا افتتاح

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)بحریہ ٹائون راولپنڈی میں گزشتہ روز بیگم اختر رخسانہ میموریل ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ہسپتال کا افتتاح وائس چیف ایگزیکٹیو بحریہ ٹائون کموڈور(ر)محمد الیاس نے کیا۔انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹائون پاکستانی عوام کو معیاری زندگی فراہم کرنے کےلیئے کوشاں ہے،بیگم اختر رخسانہ میموریل ٹرسٹ اینڈ ہسپتال کا جدید ترین ڈیزائن ہے اور بحریہ ٹائون اور اس کے رہائیشیوں کےلیئے ممکنہ دیکھ بھال اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے عزم پر بنایا گیا ہے، ہسپتال میں50سے زیادہ نرسوں اور دیگر عملے کی رہائش کےلیئے نرسنگ ہوسٹل بھی تعمیر کیا گیا ہے، ہسپتال مکمل طبی خدمات جن میں24/7 ایمرجنسی، ریڈیو لوجی،ڈیجیٹل ایکس رے،سی ٹی سکین 128 سلائسز،الٹرا سائونڈ،ایم آئی آر،خصوصی اور روٹین کیمسٹری ٹیسٹ لیب سروسز بشمول بلڈ اینڈ یورین ٹیسٹ،ڈیلائسز سینٹر،ای این ٹی ڈیپارمنٹ،آنکھ کا شعبہ،صبح و شام ملٹی اسپیشلٹی OPDکلینکس ،GYNEA)) وارڈ، اسٹروک اینڈ ری ہیب سینٹر،سائیکو تھراپی،CBTگونیٹوbehavioral (تھراپی،نرسری(NICU/PICU)،میڈیکل آئی سی یو،سرجیکل آئی سی یو،کڈنی ٹرانسپلانٹ،انفیکشن فری موڈیولراوٹی،لیبر Suites(ایک کمرے میں ڈیلیوری سروسز)اور اس کے علاوہ پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے اور بین الاقوامی سطح پر تربیت یافتہ اور تجزیہ کار ڈاکٹرز معیاری علاج اور دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیئے موجود ہیں۔افتتاحی تقریب میں ساجد الیاس ڈپٹی چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹائون ،ممتاز طبی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تازہ ترین