اسلام آباد( ایوب نا صر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شادی کی 5 روزہ تقریبات کے بعد جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف مری چلےگئے ،سیف ہائوس سے رخصتی کے بعد دولہا دلہن کو لے کر وفاقی دارالحکومت کے فائیو سٹار کے ہوٹل میں مقیم رہے ،5 روزہ تقریبات میں مریم نوا ز نہ صرف بیٹے کی مہندی لے کر اپنے بیٹے کے سسرال گئیں بلکہ بارات کے ساتھ دلہن کو سیف ہائوس سے رخصت کروا کر بھی لائیں،انہوں نے وہ تمام رسمیں ادا کیں جو ایک ماں اپنے بیٹے کی شادی پر پوری کرتی ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) فیڈرل کیپٹل کے صدر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ مریم نواز کے صا حبزادے کی شادی کی تقریب مکمل طور پر گھریلو تقریب تھی ،جس میں مریم نواز ،کیپٹن (ر) صفدر ،شہباز شریف ،حمزہ شہبازشریف اور مریم اورنگزیب شریک تھے۔