ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز دنیا بھر میں تعلیمی اداروں کی درجہ بندی کرنے والی آرگنائزیشن (یو آئی گرین میٹرک)نے اپنی 2021کی درجہ بندی میں ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کو پاکستان میں پہلے نمبرپر قرار دیا ہے جس کا اعلان جکارتہ انڈونیشیا سے 14دسمبر کو کیا، درجہ بندی ماحولیاتی پائیداری، تعلیمی تحقیق، موسمیاتی تبدیلی، ویسٹ منیجمنٹ، یونیورسٹی انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامل کی بنیاد پر کی گئی، دوسری پوزیشن نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد اور تیسری پوزیشن بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے حاصل کی جبکہ عالمی درجہ بندی میں جامعہ زرعیہ ملتان نے 154ویں پوزیشن حاصل کی ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی نے مختصر مدت میں اپنی محنت سے جو مقام حاصل کیا ہے اس کو برقرار رکھا جائے گا، انہوں نے پرنسپل آفیسر اورک پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی، فوکل پرسن ڈاکٹر مقرب علی اورمحمد ذیشان کی خدمات کو سراہا ۔