تہران (اے ایف پی) ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان جوہری سائٹ پر متاثرہ کیمرے تبدیل کرنے پر معاہدہ ہوگیا ہے۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے پر ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ اور ڈی جی، آئی اے ای اے نے دستخط کیے ہیں۔ ویانا کی عالمی اٹامک توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کیمروں کی تبدیلی کی درخواست کی تھی جو ایران کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے جون میں ہونے والے حملوں کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔