سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں بھی گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بدھ کےروز دن بھر سورج اپنی آب وتاب کے ساتھ چمکتا رہاجسکی وجہ سے گرمی اور حبس میں اضافہ ہو گیا اور انسان تو انسان چرند پرند بھی سایہ دار جگہوں کی تلاش میں رہے۔ محکمہ موسمیات کیمطابق درجہ حرارت42ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب15فیصد جبکہ14کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم ہوائیں چلتی رہی حد نظر پانچ کلومیٹر رہی۔