سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) بیس سالہ نوجوان کی نعش نالہ بھیڈسے برآمد ہوئی۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ کشمیر پارک کے قریب سے گزرنے والے نالہ بھیڈ میں سے 20سالہ نوجوان کی نعش ملی ۔ تھانہ اہلکار اشفاق کے مطابق نوجوان کی شناخت شمس علی کے نام سے ہوئی ہے جو پاکپورہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے جسکے سر پر چوٹ کے نشان پائے گئے ہیں۔ نعش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔