ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے دی۔ بھارت کی جانب سے ہرمنپریت سنگھ نے دو گول کیے، پاکستان تیسرا میچ کل کوریا کے خلاف کھیلے گا۔
ڈھاکا میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، بھارت نے پہلے ہی کوارٹر میں ملنے والے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کردیا۔
دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، تیسرے کوارٹر میں بھارت کے آکاش دیرسنگھ نے دوسرا گول کرکے ٹیم کی برتری کو دُگنا کردیا، لیکن تیسرے کوارٹر کے اختتام سے ایک منٹ قبل پاکستان کے جنید منظور نے گول کرکے برتری کو کم کیا۔
چوتھے کوارٹر میں بھارت کے ہرمن دیپ سنگھ نےاپنا دوسرا گول کرکے بھارت کی برتری 1-3 کردی۔ جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔
پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں تیسرا میچ کل جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا۔
ٹورنامنٹ میں بھارت 7پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان ایک پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔