• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

ملکی تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 174 روپے 4پیسے ہے۔ 

گذشتہ روز کے مقابلے میں آج ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کا اضافہ ہے، تاہم 178 روپے سے اوپر ڈالر کی یہ پہلی بندش ہے۔

انٹربینک میں کاروباری ہفتے میں ڈالر مجموعی طور پر 33 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 60 پیسے بڑھ کر 181 روپے 50 پیسے ہے۔

تازہ ترین