کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں اولمپکس برانز میڈلسٹ اور عالمی نمبر تین بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔ڈھاکا میں جمعے کو کھیلے گئے اہم میچ میں بھارت کےہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کردیا۔ آکاش دیر سنگھ نے دوسرا گول کرکے برتری دگنی کردی ،پاکستان کی جانب سے جنید منظر نے گول کیا۔بھارت کے ہرمن پریت سنگھ نے اپنا دوسرا گول کرکے بھارت کی برتری 1-3 کردی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں تیسرا میچ ہفتے کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا۔دوسرے میچ میں کوریا نے بنگلہ دیش کو ایک سخت مقابلہ کے بعد 2-3 گول سے شکست دیدی۔