کوئٹہ( این این آئی) جما عت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکر ٹری و حق دو گوادر تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن بلو چ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی جانب سے گوادر دھر نے سے واپسی کے موقع پر خواتین اور بچوں میں نقد پیسے تقسیم کر نے کاتحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزجو خود وضاحت کر سکتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ نقد پیسے تقسیم کر نے پر تحریک کے مخالف اور منفی ذہنیت رکھنے والے لوگوں نے منفی پرا پیگنڈ ے کا بازار گرم کر رکھا ہے ہم واضح کر نا چاہتے ہیں کہ اس عمل کا تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے اس کی وضاحت وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزجو خود کر سکتے ہیں لیکن منفی سوچ رکھنے والوں سے گز ارش ہے کہ اس پیغام یا وزیر اعلیٰ کے اس عمل کو بنیاد بنا کر ہزاروں بلو چ عوام کی عزت نفس کو مجروح کرنا اور الزامات لگانا اور کر دار کشی کر نے پرشر پسند عناصر کو چاہیے کہ وہ عوام سے معذرت کریں بلو چ عوام اپنے حق کی خاطردھرنے میں بیٹھے تھے وہ اپنے خرچ پر 32دن سے قربانی دے رہے تھے وہ کس طرح اپنے ضمیر کو بیچ سکتے ہیں۔