• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،محسن آفریدی امیدوار احسن آفریدی کے حق میں دستبردار

پشاور (لیڈی رپورٹر)بلدیاتی انتخابات میں ضلع پشاور کے ویلج کونسل گلوزئی سے امیدوار برائے جنرل کونسلر محسن کمال آفریدی ،آزاد امیدوار برائے جنرل کونسلر احسن اکبر آفریدی کے حق میں دستبردار ہوگئے اور انتخابات میں احسن اکبر آفریدی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ،گزشتہ آزاد امیدوار برائے جنرل کونسلر احسن اکبر آفریدی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں یاسین آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جسمیں تحریک استقلال کے سابق صوبائی چیئرمین وسابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل پشاور حمید اکبر آفریدی ،ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت الحاج نائب خان بنگش ، عبدالاکبر خان آفریدی ، محمد قریش آفریدی ، جہانزیب خان آفریدی ،خان افضل ،مصطفی سعید خان آفریدی ،اختر گل اور ظاہر شاہ سمیت اہالیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں ویلج کونسل گلوزئی سے امیدوار برائے جنرل کونسلر محسن کمال آفریدی نے آزاد امیدوار احسن اکبر آفریدی کے حق میں دستبردار ہوگیا ہے اور انتخابات میں احسن اکبر آفریدی کی مکمل کا اعلان کردی، انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے احسن اکبر آفریدی اور اور ان کا مشن ایک ہے، اہالیان یاسین آباد اور ان کے خاندان 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات سے بھاری اکثریب کامیاب کرائینگے انہوں نے کہا کہ احسن افریدی بہتر طریقے میں یلج کونسل کے مسائل حل کرینگے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد امیدوار برائے جنرل کونسلر احسن اکبر آفریدی نے حمایت پر محسن کمال آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملکر کام اور علاقے کے مشکلات اور محرومیاں دور کرینگے ۔
تازہ ترین