• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان اور مریم نواز کی خوبصورتی کا موازنہ

ٹوئٹر اور انسٹا گرام کے صارفین میں سے کسی نے مریم نواز اور کسی نے عمران خان کو ووٹ دیا
ٹوئٹر اور انسٹا گرام کے صارفین میں سے کسی نے مریم نواز اور کسی نے عمران خان کو ووٹ دیا

وزیر اعظم عمران خان اور  پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر، مریم نواز کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک منچلے پیج ایڈمن کی جانب سے ’مقابلہ حسن‘ کروایا گیا۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر پاکستانی سیاست کے دو بڑے ناموں،  عمران خان اور مریم نواز کی خوبصورتی کو تولا گیا جس میں دونوں کے حمایتیوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

ٹوئٹر اور انسٹا گرام کے صارفین میں سے کسی نے مریم نواز اور کسی نے عمران خان کو ووٹ دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے والے چند منچلوں نے اپنے اپنے پسندیدہ لیڈرز کا بھی نام لکھ ڈالا جن میں مقابلہ تھا بھی نہیں۔


کسی صارف کا لکھنا تھا کہ اُن کا لیڈر شیخ رشید احمد زیادہ حسین ہے تو کسی نے ایم کیو ایم لندن کے رہنما الطاف حسین کا ذکر چھیڑ دیا۔

دوسری جانب اگر اس پوسٹ کا بغور جائزہ لیا جائے تو یہ ’مقابلہ حسن‘ اِن دونوں سیاسی رہنماؤں نے یکساں ووٹوں سے جیتا ہے۔

تازہ ترین