• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹی، کپڑا، مکان، چھین رہا ہے کپتان: پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف—فائل فوٹو
راجہ پرویز اشرف—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا وزیرِ اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بحران، بحران اور بحران، یہ ہے ہماری حکومتِ عمران، روٹی، کپڑا اور مکان، چھین رہا ہے کپتان۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سارا ملک معاشی عدم استحکام کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ذہنی نابالغوں کی حکومت عوام کا حقہ پانی بند کر رہی ہے، پاکستان کے مجموعی قرضے 42 ہزار ارب سے بڑھ چکے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک میں افراطِ زر 10 فیصد ہو چکا ہے، ڈالر مسلسل روپے کا استحصال کر رہا ہے۔

بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ایل این جی بر وقت نہ خریدنے والوں کو کٹہرے میں لانےکی ضرورت ہے۔

پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کی مجموعی شرح پر حکمرانوں کو چلو بھر پانی تلاش کرنا چاہیے۔

تازہ ترین