اسلام آباد(نمائندہ جنگ)افغانستان میں عبوری حکومت کے وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی جو او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے ،انہوں نے ہفتے کی شب سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے اسلام ابٓاد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، مولانا فضل الرحمان نے امارت اسلامی افغانستان کو افغانستان میں پرامن طریقے سے کامیابی پر مبارکباد دی جبکہ طالبان رہنما نے عالمی سطح پر طالبان موقف کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔