چمن (اے پی پی) بلوچستان حکومت نے متعدد چیک پوسٹوں کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، صوبائی جوائنٹ کمیٹی کے مطابق کوئٹہ چمن روڈ پر یارو،گڑنگ مشترکہ چیک پوسٹ اور ژڑہ بند پر موجود چیک پوسٹ قانونی جبکہ دیگر تمام چیک پوسٹ کو غیرقانونی تصور کئے جائیں گے ، اس فیصلے کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر چمن نے بتایا چمن کی حدود میں گڑنگ جوکہ اب مشترکہ چیک پوسٹ ہوگی اور ژڑہ بند کے علاوہ غیر قانونی چیک پوسٹ ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ، کوژک ٹاپ لیویز چیک پوسٹ اب صرف ایمرجنسی امداد موسم اور روڈ ایکسیڈنٹ میں معاونت کےلیے استعمال ہوگی ۔ ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل نے میڈیا کو بتایا کہ گڑنگ لیویز چیک پوسٹ اور ژڑہ بندہ کسٹم چیک پوسٹ کو ختم کرکے ان کو ایف سی گڑنگ چیک پوسٹ پر منتقل کردیا گیا ہے ۔