اسلام آ باد،کراچی(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر منصو بہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کے لئے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا ،کراچی پلان کا ایک اور وفاقی منصوبہ مکمل ہو گیا ،محمود آباد نالہ،ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا گیا ۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کراچی پلان کا ایک اور وفاقی منصوبہ مکمل ہو گیا ،محمود آباد نالہ جو میلوں صرف کچرے کا ڈھیر تھا وہاں ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے پختہ ڈرین کی تعمیر، سیورج کا نظام ، 7.2 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے لئے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا،جو کہا تھا کر کے دکھا رہے ہیں ۔